یمنی فوج نے ایک اور سعودی جاسوس طیارہ مارگرایا

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کا ایک اور جاسوس ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔

یمنی فوج نے ایک اور سعودی جاسوس طیارہ مارگرایا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی اتحادی افواج کے تین ڈرون طیارے مارے گرائے ہیں۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون طیارہ مشرقی جحفان نامی علاقے میں سرنگوں کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کا ڈرون طیارہ یمن سرحدوں کے اندرپرواز کررہا تھا۔

یمن فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اتحادی افوج کے دو طیارے جیزان اور عسیرمیں گرائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری