پاکستانی ایئرپورٹس پرجدید ترین آلات نصب


پاکستانی ایئرپورٹس پرجدید ترین آلات نصب

پاکستانی ایئرپورٹس پر بہترین سیکیورٹی انتظام کے لیےجدید ترین مشینیں نصب کردی گئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  پاکستانی حکام نے ایئرپورٹس پرسیکیورٹی کو موثرانداز میں جدید بنانے کیلئے ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹرمشینیں نصب کردی ہیں۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق پاکستانی ایئرپورٹس کراچی، لاہوراوراسلام آباد پر سیکیورٹی کو موثر انداز میں جدید بنانے کیلئے 18 ایکسپلوسیو ڈیٹیکٹرمشینیں نصب کردی گئیں۔  ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس پر نصب کی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جہاز کے لئے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ایئرپورٹس پرنصب کی گئی، جدید مشینیں کراچی اسلام آباد اورلاہورسے صرف برطانیہ جانے والی پروازوں کیلئے ہے جب کہ جدید بارودی مواد اوردیگر آلات کی سرچنگ کیلئے مشینوں کی ٹرینگ کیلئے برطانوی ڈی ایف ٹی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری