ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار کی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ سے ملاقات


ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار کی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ مذاکرات کارنے عالمی جوہری ادارے کے نئے سربراہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار سیدعباس عراقچی نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے نئے سربراہ سے ملاقات کی اور جوہری معاہدے کی پاسداری پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور نائب صدر برائے سیاسی امور سیدعباس عراقچی نے گزشتہ روز ویانا میں منعقدہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 14 ویں اجلاس کے اختتام کے موقع پر عالمی جوہری توانائی ادارے کے نئے سربراہ رافائل ماریانو گروسی کے ساتھ ملاقات  کی۔

 دونوں رہنماؤں نے جوہری معاہدے کی پاسداری کے طریقہ کار اور دیگر معاملات پر تفیصلی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ  گروسی کو آئی اے ای اے کے سابق سربراہ یوکی یا امانو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو 2009ء سے خدمات سر انجام دے رہے تھے اور اس سال جولائی میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری