ایران میں ایک اور جدید ترین ڈرون کی رونمائی+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک اور جدیدترین ڈرون طیارے کی رونمائی کی ہے۔

ایران میں ایک اور جدید ترین ڈرون کی رونمائی+ تصاویر

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیمرغ کی تقریب رونمائی جنوب مشرقی ایران میں کنارک نیول بیس میں منعقد ہوئی جس میں ملٹری کوآرڈینیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری اور بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل خانزادی بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ ایران کی بری فوج کے لیے تیار کیے جانے والے سمیرغ ڈرون طیارے جاسوسی اور دشمن پر حملے کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔

 

سیمرغ میں ڈرون طیارے پچیس ہزار فٹ کی بلندی پر پندرہ سو کلومیٹر کی حدود میں مسلسل چوبیس گھنٹے تک پرواز کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں ایرانی ماہرین کا تیار کردہ ایک بحری جہاز بھی عالمی سمندری مشن میں شرکت کی غرض سے ایرانی بحریہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری