پاک فوج کے سربراہ لاہور پہنچ گئے


پاک فوج کے سربراہ لاہور پہنچ گئے

پاک فوج کے سربراہ آج لاہور میں اپنا مصروف ترین دن گزاریں گے جس دوران وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں دیگر اہم معاملات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلا دورہ رحیم یار خان اور بہاولپورر کا کیا جس کے بعد اب وہ لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آمد پر داتا صاحب حاضری بھی دی ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی آمد کے موقع پر داتا صاحب کے اطراف سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا، جنر ل قمر جاوید باجوہ نے داتا صاحب حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف اس موقع پر داتا صاحب کے احاطے میں بیٹھ گئے اور کچھ وقت بھی گزارا جس دوران وہ فاتحہ خوانی کرتے رہے۔

یاد رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور سپریم کورٹ نے حکومت کو قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری