یمن؛ میزائل اور جنگی آلات سے بھری کشتی کے متعلق امریکی دعویٰ مسترد


یمن؛ میزائل اور جنگی آلات سے بھری کشتی کے متعلق امریکی دعویٰ مسترد

یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما نے میزائل اور جنگی آلات سے بھری کشتی کے متعلق امریکی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سیاسی کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ یمن ہرطرف سے محاصرے میں ہے ایسی حالت میں امریکی دعوئے نہایت مضحکہ خیز اور من گھڑت ہیں۔

محمد علی الحوثی نےمیزائل کے پرزوں سے بھری کشتی کو روکنےکے امریکی دعوے کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جہاں یمن کی بحری بری اور فضائی حدود حملہ آور ممالک کے قبضے میں ہوں اور یمن پرحملہ آور ممالک حتی تیل، دواؤں اور غذائی مواد والی کشتیوں کو داخل نہیں ہونے دیتے ایسے میں کیسے میزائل کے پرزوں سے بھری کشتی اس ملک میں داخل ہو سکتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کہ یمنی فوج اور قبآئل اپنے ڈرون اور میزائلوں کے ذریعہ سعودی عرب پر مہلک ضربیں لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  انصار اللہ کے رکن نے امریکا کی طرف سے سعودی عرب کو دیئے جانے والے مہلک ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے نہتے عربوں کا قتل عام کررہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری