کابل ائرپورٹ پر پاکستانی جہاز روک لیا گیا


کابل ائرپورٹ پر پاکستانی جہاز روک لیا گیا

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے طیارے کو افغانستان کے دارلحکومت کابل میں روک لیا گیاہے،پرواز بھرنے کیلئے بڑا رن وے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  کابل سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی آئی اے میں 162 مسافر سوار ہیں جسے بڑا رن وے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ پائلٹ کو اڑان بھرنے کیلئے چھوڑا رن وے استعمال کرنے کی ہدات کی جارہی ہے۔

روزنامہ ڈیلی پاکستان نے خبر دی ہے کہ افغان حکام نے پاکستانی طیارے کو کابل ہی میں روک لیاہے، کابل ایئر پورٹ پر بڑے رن وے پر دیگر پروازیں اڑان بھر رہی ہیں۔

افغان حکام نے مسافروں کو جہاز سے بھی اترنے سے روک دیاہے جس کے باعث وہ محصو ر ہو کر رہ گئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری