یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں اتحادی افواج کے تین اہلکار ہلاک


یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں اتحادی افواج کے تین اہلکار ہلاک

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیزان میں یمنی فوج کے حملوں میں تین اہلکار مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے سعودی اتحادی افواج کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔

جیزان میں ہونے والی جھڑپوں میں3 سعودی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

 یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج کو امریکا، اسرائیل اور خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے اس کے باجود اتحادی افواج اپنے اھداف میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری