روپے کی قدر میں مزید استحکام

پاکستانی روپے کی قدرمیں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے اور ڈالر کی قیمت گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

روپے کی قدر میں مزید استحکام

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر مستحکم ہوتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر6 ماہ کے وقفے کے بعد 155 روپے سے بھی نچلی سطح پر آگئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی مزید قدر 10 پیسے کی کمی سے 154.96 روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر20 پیسے کی کمی سے 154ر وپے90 پیسے پر بند ہوئی۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری