چین کا پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دینے کا فیصلہ


چین کا پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دینے کا فیصلہ

چینی حکام نے یکم جنوری سے پاکستان کی متعدد مصنوعات کوچینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزرات تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی اور جن پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دی گئی ہے ان میں چین کی عالمی درآمدات 64 ارب ڈالر ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

اعلامیے کے مطابق چینی منڈیوں میں پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی مراعات حاصل ہوں گی، تجارتی معاہدہ دوم کے تحت ٹیرف مراعات کا اطلاق یکم جنوری 2020ء سے نفاذ عمل ہوگا، مصنوعات پر مراعات کا اطلاق دوطرفہ ہو گا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری