جعفر یہ الائنس کا تمام شیعہ مسنگ پرسنزکو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ


جعفر یہ الائنس کا تمام شیعہ مسنگ پرسنزکو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ

حکومت پاکستان سے جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے تمام شیعہ مسنگ پرسنزکو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ آج مملکت خداداد پاکستان میں سب سے اہم مسئلہ مسنگ پر سنز کا ہے آئین پاکستان کے تحت اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور بے گناہ ہے تو رہا کیا جائے آج یہ آواز ملت تشیع کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی آواز ہے۔

جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ اسلام حقوق انسانی کا سب سے بڑاعلمبردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر اس کی بے مثل اقدام سے تشریح کی اور حجتہ الوداع کے موقع پر دور جاہلیت کے تمام خون معاف کر دئیے اور آپ ہی کے راستے پر عمل کر تے ہوئے حضرت علیعلیہ السلام نے اپنے دور اقتدار میں کسی پر کوئی پاپندی نہیں لگائی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا جو حقوق انسانی کا علم اٹھائے کھڑی ہے یہ کر بلا کا نتیجہ ہے جہاں امام حسین علیہ السلام نے سر دے کر انسانیت کے سر کو بلند کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جس نازک دور سے گزر رہا ہے ملت تشیع پوری قوت کے ساتھ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری