سابق صدرآصف علی زرداری کی آج رہائی کا امکان


سابق صدرآصف علی زرداری کی آج رہائی کا امکان

سابق آصف زرداری کی جانب سے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد احتساب عدالت آج ان کی رہائی کے روبکار جاری کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ کے دو مچلکےجمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپےکے دوضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم دیا تھا۔

میڈیکل بورڈنے سابق صدر کی نئی طبی رپورٹ پیش کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم کا جیل میں علاج ممکن نہیں،آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے اور مزید اسٹنٹ ڈالنے کی صورت میں انجیو پلاسٹی بھی کرنا پڑےگی جیل میں رہنےسےجان کوخطرہ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے سات ماہ سے نیب میں قید آصف زرداری پچھلے تین ہفتوں سےپمز اسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہیں۔

یاد رہے سابق صدر آصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہے اور انھیں چوبیس گھنٹے طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی تھی عدالت طبی حالات کی سنگینی کے پیش نظر درخواست ضمانت منظور کرے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری