فرانس ایران کے داخلی امورمیں دخالت سے باز رہے، سید عباس موسوی


فرانس ایران کے داخلی امورمیں دخالت سے باز رہے، سید عباس موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ فرانس ایران کے داخلی مسائل میں مداخلت کررہاہے جو ناقابل برداشت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی صدر کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو ایران کے داخلی مسائل میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک خود مختار ملک ہے، ایران کی عدلیہ اور حکومت کسی کے مشورے کو کو قبول نہیں کرتی ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا ایران کے اندرونی مسائل میں اغیار کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔

میکرون نے ایران میں جاسوسی کے الزام میں قید دو فرانسیسی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری