لکی مروت میں امام بارگاہ کے متولی معروف شیعہ پشتو شاعر شہید


لکی مروت میں امام بارگاہ کے متولی معروف شیعہ پشتو شاعر شہید

لکی مروت: امام بارگاہ کے متولی اور پشتو کے معروف شاعر افگار بخاری کو فائرنگ کر کےشہید کر دیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ افگار بخاری پر نامعلوم افراد نے ان کے حجرے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ افگار بخاری خیبر پختونخوا میں اپنی شاعری کی وجہ سے خاصے مقبول تھے۔ ظہور عباس المعروف افگار بخاری لکی مروت امام بارگاہ کے متولی تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری