پاکستان بھارتی مسلمانوں کی حمایت کرے گا، شیخ


پاکستان بھارتی مسلمانوں کی حمایت کرے گا، شیخ

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں مسلمان دسویں درجے کے بھی شہری نہیں تاہم بھارت میں مسلمان باہر نکلے تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر اب ہمیں عملی کام کرنا ہے، بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے آصف زرداری کی ضمانت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا سابق صدر کی ضمانت اچھی بات ہے جب کہ پلی بارگین سے پاکستان میں بہت سے پیسے آنے والے ہیں۔

انہوں نےلاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، اپوزیشن نے 2013 اور 2018 کے الیکشن نہیں مانے جب کہ جو الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی آئی سی پر کل کیا جانے والا حملہ افسوسناک ہے، ہمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے جب کہ وکلاء حملے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوں، میڈیا میں غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کی جا رہی ہے تاہم ٹینشن کم ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کے وزیر شیخ رشید ریلوے کا تذکرہ تک نہیں کرتے سیاسی بیانات دیتے رہتے ہیں جس سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہناہے کہ ریلوے وزیرکو اپنے محکمے کے متعلق بات کرنی چاہئے۔ ریلوے خستہ حالی کا شکار ہے اور محکمے کا سربراہ سیاست بازی میں لگا رہتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری