نائیجر؛ شدت پسندوں کا فوجی اڈے پر حملہ، 37اہلکار ہلاک


نائیجر؛ شدت پسندوں کا فوجی اڈے پر حملہ، 37اہلکار ہلاک

مغربی افریقی ملک نائیجر میں شدت پسندوںنے فوجی اڈے پر حملہ کر کے 73 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے ملک کے مغربی حصے میں  مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے  کونشانہ بنایا۔

نائیجروزارت دفاع کے ترجمان نے اس خوفناک حملے میں 73 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں بعض حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ شدت پسندوں کے اس حملے میں 12 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔

صدارتی ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر صدر محمد الصوفو مصر کا دورہ مختصر کرکے واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ یا علاحدگی پسندوں نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نائیجر کی تاریخ کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری