سندھ میں سابق صدر آصف زرداری کے استقبال کی تیاریاں مکمل


سندھ میں سابق صدر آصف زرداری کے استقبال کی تیاریاں مکمل

کراچی: سابق صدر آصف زرداری کو آج کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، کارکنوں نے ان کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد میں قیام کے بعد آج کراچی لایا جائے گا، سندھ حکومت نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اور آصف زرداری کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈتشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سینئرڈاکٹرزپرمشتمل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

آصف زرداری کوعارضہ قلب این آئی سی وی ڈی میں رکھا جائے گا۔

گذشتہ روز آصف زرداری رہائی کے بعد زرداری ہاؤس پہنچ گئے، پمز اسپتال سے آصف زرداری وہیل چیئر پر باہر میں آئے توکارکنوں نے پھول نچھاور کیے، ہاتھ چومے، نعرے لگا ئے۔

بعد ازاں آصف زرداری کوفی الحال ڈاکٹرزنےسفرنہ کرنےکامشورہ دیا تھا، ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آج رات اسلام آبادمیں قیام کریں گے انھیں کل کراچی منتقل کیاجائے گا۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپےکے دوضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم دیا تھا۔

میڈیکل بورڈنے سابق صدر کی نئی طبی رپورٹ میں کہا تھا کہ ملزم کا جیل میں علاج ممکن نہیں،آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے اور مزید اسٹنٹ ڈالنے کی صورت میں انجیو پلاسٹی بھی کرنا پڑےگی جیل میں رہنےسےجان کوخطرہ ہو سکتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری