امریکی نمائندے کی پاکستانی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات


امریکی نمائندے کی پاکستانی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی اور افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکا طالبان مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نمائدہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔

خلیل  اسلام آباد میں وزارت خارجہ آئے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں، توقع ہے کہ امریکا طالبان مذاکرات جلد بحال ہونگے، خطے میں امن و استحکام کا دارومدار، افغانستان میں قیام امن سے وابستہ ہے، پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار، خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔

زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کوافغان طالبان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لیا اور افغان امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف بھی کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری