یمن پر اتحادی افواج کے وحشیانہ حملے جاری، متعددعمارتیں تباہ


یمن پر اتحادی افواج کے وحشیانہ حملے جاری، متعددعمارتیں تباہ

یمن پر سعودی اتحادی افواج کی تازہ ترین بمباری میں متعدد سرکاری اور غیرسرکاری عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبہ صعدہ میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے متعدد سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ ایک اسپتال بھی سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے زد میں آیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

 اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری