متحدہ قومی مومنٹ کا ملک میں 8 صوبے بنانے کا مطالبہ


متحدہ قومی مومنٹ کا ملک میں 8 صوبے بنانے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے ملک میں 8 صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایم کیوایم کی رکن کشورزہرہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بل جمع کرایا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، بہاولپور اور ساؤتھ پنجاب صوبے بنائے جائیں جب کہ سندھ اور کے پی کے میں بھی 2،2 صوبے ہونے بنائے جائیں۔

 بل میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے 2 صوبے کے پی کے اور ہزارہ بنائے جائیں جب کہ سندھ کے 2 صوبے شمالی سندھ اور جنوبی سندھ بنائے جائیں، اس کے علاوہ بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 20 نشستیں، ہزارہ کی 9 اور کے پی کے کی 55 نشستیں ‏بنائی جائیں، شمالی سندھ کی 43 اور جنوبی سندھ کی 32 نشستیں بنائی جائیں۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کی 117 اور جنوبی پنجاب کی 38 نشستیں ہونی چاہئیں جب کہ وفاقی دارالحکومت کی 3 نشستیں ہونی چاہئیں۔

 بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی جنرل اور خواتین کی کل 335 نشستیں بنائی جائیں۔ بل میں ایم کیو ایم (پاکستان) نے سینیٹ کی نشستیں 104 سے بڑھا کر188 کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں فاٹا کی 8 اوراسلام آباد کی 4 نشستیں بنائی جائیں جب کہ سینیٹ میں 8 صوبوں کی 22، 22 نشستیں ہونی چاہئیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری