برطانوی انتخابات میں متعدد پاکستانی نژاد مسلمان کامیاب


برطانوی انتخابات میں متعدد پاکستانی نژاد مسلمان کامیاب

برطانیہ میں ہونے والے تاریخی انتخابات میں جہاں کنزرویٹو واضح اکثریت حاصل کرچکی ہے وہیں پاکستانی نژاد پندرہ برطانوی شہری بھی انتخابی معرکہ مار چکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بریڈ فورڈایسٹ سے لبرل پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار طاہر ملک پہلی بار کامیاب ہوئے ہیں۔

لیبر پارٹی کی ناز شاہ بریڈ فورڈ سے تیسری باربھی جیت گئی ہیں۔

برمنگھم پیری بارسے خالد محمود،ساوتھ بولٹن سے یاسمین قریشی،مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے افضل خان، بریڈ فورڈ شائرسے محمد یاسین اور کوونٹری ساوتھ سے لیبر پارٹی کی زاراسلطانہ، کامیابی سمیٹنے والوں میں شامل ہیں۔

برمنگھم لیڈی ووڈسے شبانہ محمود، ٹوٹنے سے روزینہ علی،ویک فیلڈسے عمران احمدبھی جیت گئے۔

برمنگھم ہال گرین سے طاہرعلی، وئیلڈن سے کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار نصرت غنی، بیڈ فورڈ شائر سے عمران احمد، برومس گرو سے ساجد جاوید، گلنگھم سے رحمٰن چشتی اور ثاقب بھٹی میریڈن سے کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی الیکشن میں ستر سے زائد پاکستانی نژاد برطانوی شہری حصہ لے رہے تھے جن میں سے بیس کو کنزرویٹو جبکہ انیس نے لیبر کے ٹکٹ پر قسمت آزمائی کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری