یمنی فوج نے اتحادی فوج کا ایک اور ڈرون طیارہ تباہ کردیا


یمنی فوج نے اتحادی فوج کا ایک اور ڈرون طیارہ تباہ کردیا

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے ایک اور ڈرون طیارے کو مارگرایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کا کہنا ہے کہ جیزان میں سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والے سعودی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی دفاعی نظام نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے ڈرون طیارے کو جیزان میں یمن کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کے جاسوس طیارے کو جیزان کے علاقے ''المبیسی'' میں نشانہ بنا کرسرنگوں کردیا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے یمنی فوج اور قوم سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج پہلے سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔

خیال رہے کہ یمنی فوج  اب تک اتحادی افواج کے درجنوں ڈرون طیارے سرنگوں کرچکی ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری