مودی سرکار کا شہریت سے متعلق متنازع قانون مسلم دشمنی پر مبنی ہے، ثروت اعجاز قادری


مودی سرکار کا شہریت سے متعلق متنازع قانون مسلم دشمنی پر مبنی ہے، ثروت اعجاز قادری

سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ ہندو ازم بالادستی کا ایجنڈا بھارت کو تباہ کردے گا،مودی سرکار کا شہریت سے متعلق متنازع قانون مسلم دشمنی پر مبنی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محمدثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ مودی کا متنازعہ شہریت کا قانون انسانی حقو ق کی خلاف ورزی اور مذہبی منافرت پر مبنی ہے، مودی کی گیدڑ بھبکیوں سے خوفزدہ ہونیوالے منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے اقلیت دشمن قانون کے خلاف کارروائی عمل میں لائے،مودی پر انسانی حقوق اور مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں کا قتل عام کرنے پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

محمدثروت اعجاز قادری نے مزید کہاہے کہ اقوام متحدہ مودی کو انسانیت کا دشمن قرار دیکر دہشتگرد قرار دے،دنیا پر واضح ہوگیا بھارت میں امتیازی سلوک کے باعث اقلیتیں بالخصوص مسلمان غیر محفوظ ہیں۔

کشمیر میں مسلم نسل کشی آر ایس ایس کا دہشتگردانہ اور جنونی نظریہ ہے،مسلم نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموش انتہائی تشویشناک ہے،کشمیر میں مسلم نسل کشی کے بھیانک نتائج ہونگے خطے میں کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارتی متنازعہ شہریت قانون کی شدید مذمت اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری