عدالت عظمی نے پی آئی سی واقعےکو شرمناک قرار دیا


عدالت عظمی نے پی آئی سی واقعےکو شرمناک قرار دیا

پاکستانی عدالت عظمی کے سربراہ قاضی آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق عدالت عظمی میں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی سے متعلق قومی کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹرز اور وکیل دونوں معاشرے کا باوقار حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پیشوں کےساتھ گراں قدرروایات منسلک ہیں، لاہور میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نےکہا کہ  پی آئی سی واقعہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس لئے اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔

آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا، معزز پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو خود احتساب کےعمل سے گزرنا ہوگا، امید ہے اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہیں آئیں گے، متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم نے نظام میں رہتے ہوئے انصاف کے عمل کو مختصر کیا، ماڈل کورٹس کے ذریعے تیز تر انصاف کو یقینی بنایاگیا،ایسا نظام بنایا ہے کہ 17 دنوں میں چالان آجائے۔ گواہوں کو پیش کرنے کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے، ہم نے کہا کہ مدعی کے بجائے پولیس اور ریاست گواہ پیش کرے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری