زرداری کی انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی کیے جانے کا امکان


زرداری کی انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی کیے جانے کا امکان

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی کراچی کے نجی اسپتال میں انجیوگرافی کی جائے گی جس کے بعد اُن کی انجیوپلاسٹی کیے جانے کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے علاقے کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز نے اُنہیں کچھ روز آبزرویشن میں رکھنے کا فیصلہ ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سابق صدر کی انجیوگرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس سے قبل اُن کے کچھ ٹیسٹس کی رپورٹس کے نتائج کا انتظار ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زرداری کی امراضِ قلب سے متعلق تشخیص کا سلسلہ بھی جاری ہے اور امکان ہے کہ اُنہیں مزید چند روز اسپتال میں رکھا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری