بھارت میں متنازع قانون کیخلاف مظاہروں میں شریک افراد کی پراپرٹیز سیل


بھارت میں متنازع قانون کیخلاف مظاہروں میں شریک افراد کی پراپرٹیز سیل

بھارتی حکومت نے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کا الزام لگا کر شہریوں کی پراپرٹیز ضبط کرنا شروع کر دیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق اتر پردیش کے  وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے دھمکی دی تھی کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں سے جرمانے لیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ناتھ کی دھمکیوں کے دو روز بعد ہی اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں مظاہرین کے گھروں کی نشاندہی کر کے اُن کی پراپرٹیز سیل کر دی گئی ہیں۔

مظفر نگر میں انتظامیہ نے مظاہروں کے دوران پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 50 دکانیں سیل کر دی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ دکانوں کے مالکان توڑ پھوڑ میں ملوث تھے۔

 بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے گورکھ پور میں مظاہرین کی تصاویر چوراہوں پر لگانا بھی شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بھارت میں مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو ہفتوں کے دوران ہلاک افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد افراد کو پولیس گرفتار کر چکی ہے۔

 

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں