پاکستانی دانشوروں کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے کا اعلان


پاکستانی دانشوروں کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے کا اعلان

جاپان نے پاکستانی دانشوروں اور ماہر افراد کو روزگار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جاپان کے قائم مقام قونصل جنرل کاتسونوری اشیدا نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔

وفد میں خصوصی مشیر برائے امور خارجہ کنٹارو سونورا ،سیکنڈ سیکرٹری، سفارتخانہ جاپان اسلام آباد ہیروکی شمومورا ، اقتصادی مشیر، قونصلیٹ جنرل جاپان کراچی مسٹر نوزومو آؤکی شامل تھے،ملاقات میں وفد نے گورنرسندھ کو بتایا کہ جاپانی حکومت پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت درآمد کرے گا۔

 اس ضمن میں دوطرفہ معاہدہ کل وزیراعظم آفس میں ہوگااس کے علاوہ جاپانی قونصل خانے کے تعاون سے کراچی میں جاپانی لینگویج سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گاجس سے پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ جاپانی کمپنیوں اور سرمایاکاروں کو مکمل سہولیات اور بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا اور سرمایہ کاروں کے لئے سندھ میں گورنرہاؤس کے دروازے کھلے رہیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری