بھارتی وزیرخارجہ کی ایڈمیرل علی شمخانی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال


بھارتی وزیرخارجہ کی ایڈمیرل علی شمخانی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں بھارتی وزیرخارجہ نے ایڈمیرل علی شمخانی سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں بھارتی وزیرخارجہ نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار کی صبح تہران پہنچے تھے۔

اس سے قبل بھارتی وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی تھی۔

تہران اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کے اہم ترین مسائل پر بھی بات چیت  کی گئی۔

اجلاس میں  دونوں ملکوں کے مختلف وزارت خانوں، سیاسی ، اقتصادی، تجارتی ، بینکاری ، ٹرانسپورٹ اور شیپنگ کے محکموں  کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری