مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات


مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

مسقط میں یمنی اسلامی مزاحتمی تحریک کے ترجمان نے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اسلامی مزاحتمی تحریک انصاراللہ کے رہنما محمد عبدالسلام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملکی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

محمد عبدالسلام کا کہناتھا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کو شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری