مقتدا الصدر کا عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ


مقتدا الصدر کا عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ

عراقی رہنما مقتدا الصدر نے تمام عراقی سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سب متحد ہوکر ملک سے امریکی افواج کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدر پارٹی کے سربراہ علامہ سید مقتدا الصدر نے حشد الشعبی پر امریکی وحشیانہ حملے کی شدید مذّمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی فوج کو مکمل طور پر ملک سے باہر کیا جائے۔

انہوں نے کہا عراقی قوم سیاسی انتقام لینے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دے گی۔

صدر نے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں سے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کے فوری انخلاء کے لئے متحد ہوجائیں۔

دوسری طرف عراق کے مختلف شہروں میں امریکی وحشیانہ حملوں کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے حشد الشعبی کے مراکزپر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری