عراق کے مختلف شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے+ تصاویر


عراق کے مختلف شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے+ تصاویر

عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں حشد الشعبی کی حمایت اور امریکا کےخلاف سخت مظاہرے کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت بغداد سمیت درجنوں شہروں میں ہزاروں افراد نے رضاکارفورس حشد الشعبی پر حملے کے خلاف مظاہرے کئے۔

مظاہرین نے امریکا، اسرائیل اور آل سعود کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی پرچم نذرآتش کردیا۔

مظاہرین نے عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراق کو امریکی فوج کا قبرستان بنایا جائے گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراق ایک آزاد ملک ہے بیرونی دخالت ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے حشد الشعبی کے مراکزپر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

حشد الشعبی پر امریکی حملے کی مذّمت کا سلسلہ جاری ہے۔

عراق میں ہزاروں افرادنے امریکی سفارتخانے پر حملہ کردیا۔امریکا کے خلاف شدید احتجاج کے  دوران امریکی پرچم نذرآتش کردیئے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری