مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے فلسطین اور کشمیرکا مسئلہ حل نہ ہوسکا، حامدموسوی


مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے فلسطین اور کشمیرکا مسئلہ حل نہ ہوسکا، حامدموسوی

سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے آج تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوسکا اورنہ ہی القدس شریف کوبازیاب کرایاجاسکا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید حامد موسوی کا کہناہے کہ اگر عالم اسلام کوعزت سے جیناہے تو مشترکہ دشمن کے مقابلے میں مضبوط چٹان بنناہوگا تاکہ کشمیروفلسطین کے مسائل وہاں کے عوام کی امنگوں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم خود خاموش ہونگے تودوسروں کوہماری مددکی کیاضرورت پڑی ہے۔

 وزیراعظم کی جانب سے اسلامی ورزارئے خارجہ کانفرنس بلانے کی کوششیں بجا، سوال یہ ہے کہ کوالالمپوروالے اس میں شریک ہوں گے۔

 ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے بلوچستان کے صوبائی رہنماسردار ابوازہران جعفری کی سرکردگی میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ امرنہایت افسوسناک ہے کہ اوآئی سی کسی اہم اسلامی مسئلہ کے حل کیلئے آج تک کوئی کردارادانہیں کرسکی

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری