حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت ایران سمیت دنیا بھر میں جشن


حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت ایران سمیت دنیا بھر میں جشن

کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب کبری(س) 5 جمادی الاول 1438 هجری قمری کو اس دنیا میں تشریف لائیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پیغام عاشورا کی محافظ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں جشن منایا جارہا ہے۔

ادھرایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں محافل جشن کا سلسلہ جاری ہے-

جشن ولادت کی مناسبت سے مرکزی اجتماعات ایران کا دوسرا بڑا شہرمشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں منعقد ہورہے ہیں-

اس موقع پر مداحان اہل بیت، جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں جبکہ ذاکرین اور علما جناب ثانی زہرا کے فضائل و مناقب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں-

ثانئ زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا پیدائشی طور پرغیرمعمولی فہم و فراست کی حامل تھیں اورصبر و استقامت و ایثار کی پیکر تھیں۔

دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں بھی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم میں اسی مناسبت سے شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا-

خاندان نبوت میں ولادت پانے والی اسی بچی کو تاریخ حضرت زینب بنت علی ؑ کے نام سے یاد کرتی ہے۔

مہد سے لے کر لحد تک آپ سلام اللہ علیہاکی پوری زندگی ایثار و قربانی، جہدِ مسلسل، صبر و رضا اور جہاد فی سبیل اللہ سے عبارت ہے۔ آپ کی زندگی کا ہر ہر لمحہ داستانِ الم سے لبریز ہے۔

تسنیم خبررساں ادارہ حضرت زینب کبری(س) کی ولادت باسعادت کے اس پر مسرت موقع پر دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں، راہ حق و حقیقت پر گامزن رہنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری