امریکا حشد الشعبی سے داعشی کی نابودی کا انتقام لینا چاہتا ہے، امام خامنہ ای


امریکا حشد الشعبی سے داعشی کی نابودی کا انتقام لینا چاہتا ہے، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے تہران میں ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا امریکا حشد الشعبی سے داعش کی نابودی کا انتقام لینے کے درپے ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خامنہ ای نے عراقی رضاکار فورس پر امریکی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فرمایا: ہم خطے میں کسی قسم کی جنگ نہیں چاہتے لیکن ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

امام خامنہ ای نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر طبیبوں کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب میں فرمایا:  الحشد الشعبی کے مراکز امریکی حملہ در اصل داعش کی شکست کا انتقام ہے کیونکہ الحشد الشعبی نے ہی عراق میں داعش کو شکست دے کر اس کو ختم کیا ہے۔

امام  خامنہ ای نے بدھ کو نرس ڈے کے موقع پر ملک کے ہزاروں میل اور فیمیل نرسوں کے اجتماع سے خطاب میں فرمایا کہ، میں اور ایران کی حکومت اورعوام الحشدالشعبی پرامریکی حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ امریکا سے اس خطے، باالخصوص عراق کے عوام کی نفرت امریکی جرائم پر ان کا فطری ردعمل ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عراق کے واقعات میں ایران کو قصور وار ٹھہرانے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ بات سراسر غلط ہے کیونکہ عراق کے معاملات کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امام خامنہ ای  فرمایا کہ ساری دنیا جان لے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن ایرانی عوام کے مفادات و مصلحت، عزت و عظمت اور ترقی و پیشرفت کے لیے خطرہ بننے والوں پر کاری ضرب لگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عراق اور افغانستان میں امریکا کے مجرمانہ اقدامات اور خاص طور پر بدنام زمانہ امریکی ایجنسی بلیک واٹر کے ہاتھوں ہزاروں عراقی دانشوروں اور عام شہریوں کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ خطے کے بعض ملکوں کی اجازت کے بغیر امریکی حکام کے دورے اور ان ملکوں میں قائم اپنے فوجی اڈوں میں ان کی غیر اعلانیہ آمد، اس خطے کے ملکوں اور قوموں کے خلاف امریکہ کے تحقیر آمیز رویئے کا ایک اور نمونہ ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے عوام کو بہادر، با بصیرت اور ہر میدان میں ڈٹ جانے والی قوم قرار دیا اور فرمایا کہ کامیابی ملت ایران کے قدم چومے گی اور ملک کا مستقبل آج سے زیادہ روشن اور تابناک ہوگا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری