فرزندان اسلام کی شہادت امریکا و اسرائیل کو نابود کردے گی، علامہ عارف واحدی


فرزندان اسلام کی شہادت امریکا و اسرائیل کو نابود کردے گی، علامہ عارف واحدی

شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے جنرل سلیمانی، جنرل ابوموسی المہندس اور ان کے رفقا کی شہادت پرتعزیت پیش کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ سردار قاسم سلیمانی،اے سرباز وفادار اسلام،اے سرمایہ افتخار برائے اسلام و مسلمین،اے قہر خدا بر دشمنان اسلام،اے راہرو راہ حسین ع،اے بندہ مخلص خدا آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو راہ حق میں شہادت مبارک-

علامہ عارف حسین واحدی کا حاج قاسم سلیمانی، سردار ابو مھدی المھندس اور انکے رفقاء کی شھادت کی مناسبت سے تعزیتی پیغام

اس دردناک سانحے پر حضرت صاحب العصر والزمان ع،رھبرمعظم انقلاب،تمام امت مسلمہ اور راہروان راہ جہاد و شہادت کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ھیں،یقیناً حق کی سربلندی اور بقا کے لئے  طاغوتی و شیطانی طاقتوں کی طرف سے نہ یہ پہلا اور آخری وار نہیں ھے -شہادتوں کا یہ سرخ راستہ پوری تاریخ انسانی میں ایک درخشندہ باب جاری ھے اور جاری رھے گا دشمن کی بھول ھے کہ ان فرزندان اسلام کی شہادتوں سے یہ راستہ رک جائے گا۔

امریکا اسوقت پوری دنیا میں نا امنی اور دھشتگردی کا ذمہ دار ھے خاص کر اسلامی دنیا میں اس وقت اس کے فتنے اور سازشیں عروج پر ھیں انشااللہ ان کے ظلم و ستم کا انجام اور زوال نزدیک ھے ان شہداء عزیز کا مقدس خون امت میں مزید جوش و خروش اور بیداری کا اور ظالموں کی نابود کا سبب بنے گا،جیسے داعش کےفتنے کو شکست ھوئی ھے اسی طرح داعش کے سرپرست آمریکا کو ہر میدان میں ذلت آمیز شکست ھوگی۔

علامہ عارف حسین واحدی کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ ان فرزندان اسلام کی شھادتیں مظلومینِ جھان کی حمایت میں مزید تیزی کا  اور مستکبرینِ جھان کی نابودی کا سبب بنیں گی۔

خدا وند متعال بحق محمد و آل محمد حاج قاسم سلیمانی، سردار ابو مھدی مھندس انکے رفقاء اور تمام شھدائے اسلام کو شھدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری