پاکستانی کشمیر پر حملے کیلئے تیارہیں، بھارتی فوج


پاکستانی کشمیر پر حملے کیلئے تیارہیں، بھارتی فوج

بھارتی فوج کی کمان سنبھالنے والے نئے آرمی چیف نے ایک بار پھر پاکستان کے آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نئے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے کہا کہ بھارتی فوج کے پاس پاکستان کے کشمیر (آزاد کشمیر) میں آپریشن کے لیے کئی منصوبے ہیں اور ہم کسی بھی ٹاسک کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے کشمیر میں فوجی آپریشن کا حکم ملا تو اس کے مقاصد کو آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے جموں و کشمیر سمیت تمام سرحد پر فوج تعینات کردی ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو ہمارے پاس کئی منصوبے ہیں جن پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے اس لیے اگر ہمیں کوئی ٹاسک دیا جاتا ہے تو ہم اسے کامیابی سے پورا بھی کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری