نوازشریف کے دل کا آپریشن ہوسکتا ہے،ذرائع

لندن:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کا شمار بدستور غیر مستحکم ہے جب کہ انہیں دل کے آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔

نوازشریف کے دل کا آپریشن ہوسکتا ہے،ذرائع

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رائل برامپٹن اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ماہرین امراض قلب نے نواز شریف کو تشخیص کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے کہا ہے جہاں ہفتہ بھر میں آپریشن، بائی پاس یا اسٹنٹ کا طے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ آیا نوازشریف کے دل کا آپریشن، بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔

پروفیسر ڈاکٹر ریڈوڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کو اسپتال میں داخل ہونا پڑے گا۔

واضح رہےکہ نواز شریف گزشتہ دو ماہ سے بغرض علاج لندن میں مقیم ہیں جبکہ 2 ہفتے قبل ان کے معالج ڈاکٹر عدنان خان نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز ان کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری