حشد الشعبی نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا


حشد الشعبی نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

حشد الشعبی نے کانوائے پرامریکی حملے کے دعوے کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی نے عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر شبل الزیدی، رائدالکروی اور حامد الجزائری کی شہادت کی تردید کی ہے۔

حشد الشعبی کا کہناہے کہ امریکا نے ایک میڈیکل ٹیم کو نشانہ بنایا ہے۔

حشد الشعبی کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے تازہ حملے میں اس کا کوئی بھی کمانڈر شہید نہیں ہوا۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے حشد الشعبی کی ایک میڈیکل ٹیم کے کنوائے کو نشانہ بنایا ہے۔ مذکورہ کنوائے میں عوامی رضاکار فورس کا کوئی اہم کمانڈر شامل نہیں تھا۔

واضح رہے کہ غیرملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کی جانب سے عراق کے شمالی علاقے پرفضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں حشد الشعبی کے 5کمانڈر مارے گئے۔

حشد الشعبی نے امریکی حملے میں کسی بھی کمانڈرکی شہادت کی تردید کرتے ہوئے عالمی خبررساں ادارے کے دعوئے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری