پاکستان اور ایران کا مشکلات میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا فیصلہ


پاکستان اور ایران کا مشکلات میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا فیصلہ

پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 23ویں اجلاس چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان محمد ہادی مرعشی کی سربراہی میں اختتام پذیر ہو گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ایران دو بہترین ہمسایہ ممالک ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کی مشکلات میں مدد کریں گے۔

 دونوں کو تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے جس سے مقامی لوگ اور کاروباری طبقہ کی معاشی حالت مستحکم ہوگی اور کاروبار کے نئے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں جوبھی فیصلے ہوئے ہیں۔ ان پر عملدرآمد بہت ضروری ہے اور سرحدوں پر جو چھو ٹے مسائل ہیں ان کو بالکل ختم کرنا ہوگااور عوام کو ایک پرامن فضا قائم کرکے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کو تجارتی سرگرمیوں میں ایک دووسرے کا ساتھ دینا چائیے جس سے دونوں ملکوں کی معیشت مستحکم ہو جائے گی

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری