امریکی جارحیت نے خطے کو ایک بڑے خطرے سے دوچارکیا ہے، شیعہ علماءکونسل


امریکی جارحیت نے خطے کو ایک بڑے خطرے سے دوچارکیا ہے، شیعہ علماءکونسل

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ قاسم سلیمانی کی شہادت بڑا سانحہ، جنرل سلیمانی استعماریت، دہشت گردی اور اسلام دشمنو ں کےخلاف ایک توانا مزاحمت تھے۔

امریکی جارحیت نے خطے کو ایک خطرے سے دوچار کردیا، پاکستان کو تمام صورتحال میں انتہائی سنجیدگی کی ضر ورت ہے، غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

 علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ قاسم سلیمانی اور ان کے رفقا راہ حق پر شہید ہوئے، شہید جنرل استعماریت، دہشت گردی، اسلام دشمنوں کے خلاف نہ صرف توانامزاحمت بلکہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ اور ظالم کےخلاف برسرپیکار رہے۔ا

انہوں نے کہا کہ مریکی جارحیت نے خطے کو ایک بڑے خطرے سے دوچار کردیاہے۔

علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف ہمسایہ بلکہ برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں پرانے، ثقافتی، مذہبی ، دوستانہ و دیرینہ تعلقات ہیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ خطے کی انتہائی خطرناک اور بدلتی صورتحال پر پاکستان کو انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے۔

پاکستان کو تمام صورتحال میں انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے، ہمیں بین الاقوامی دباﺅ کی بجائے ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا، غم کی گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خارجہ امور خصوصاً خطے کی صورتحال پر اپنا مفاد مد نظر رکھنا چاہیے، ایران نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، ہمیں بھی اس بات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

 انہوں نے کہاکہ حالیہ صورتحال میں بین الاقوامی سطح پر دباﺅ بڑھ سکتاہے البتہ خود مختار اور زندہ قومیں ہمیشہ بحرانوں، مشکلات اور دباﺅ کا نہ صرف سامنا کرتی ہیں بلکہ وقار اور خودداری کے ساتھ چیلنجز سے نبردآزما ہوکر تاریخ میں سرخرو ہوا کرتی ہیں۔

انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی‘ ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں سمیت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداءکے بلندی درجات کی دعا کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری