کوئٹہ جیل میں قیدیوں کی بیرکوں سے بڑی تعداد میں ممنوعہ اشیا برآمد


کوئٹہ جیل میں قیدیوں کی بیرکوں سے بڑی تعداد میں ممنوعہ اشیا برآمد

صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہرکوئٹہ جیل میں تلاشی کے دوران قیدیوں کی بیرکوں سے بڑی تعداد میں ممنوع اشیا برآمد ہوئی ہیں جن میں ٹی وی، موبائل فون، ہیروئن، شیشہ،اور چرس شامل ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں جیل انتظامیہ نے سرچ اپریشن مکمل کرلیا، اس حوالے سے آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں کے بیرکس کی مکمل تلاشی لی گئی۔

اے آر وائی نیوز نے خبر دی ہے کہ تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں ممنوع اشیا برآمد ہوئی ہیں، جن میں پچیس ٹی وی، تیس سو موبائل فون، ہیروئن، شیشہ،چرس اور دیگر منشیات بھی شامل ہے۔

آئی جی جیل نے مزید بتایا کہ آپریشن میں دو ٹرک اور دیگرممنوعہ سامان بھی برآمد ہوا ہے، قیدیوں نے جیل کو فائیواسٹار ہوٹل بنایا ہوا تھا، یہ آپریشن چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی ہدایت پرکیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری