شاہ سلمان کا عراقی صدر کو فون، ایران امریکا کشیدگی ختم کرنے کی تاکید


شاہ سلمان کا عراقی صدر کو فون، ایران امریکا کشیدگی ختم کرنے کی تاکید

سعودی شاہ سلمان نے عراقی صدر ڈاکٹر برہم صالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ذرائع کا کہناہے کہ شاہ سلمان نے عراقی صدر سے رابطے کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ٹیلی فونک رابطے میں شاہ سلمان نے خطے میں جاری بحران کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 سعودی شاہ سلمان نے عراق کی سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

دوسری جانب عراقی صدر نے شاہ سلمان کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہا اور شاہ سلمان سے عراق کی سلامتی میں دلچسپی پر اظہار تشکر کیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری