پاک بحریہ میں خود کار ڈرونز کی شمولیت


پاک بحریہ میں خود کار ڈرونز کی شمولیت

پاک بحریہ کے فضائی ونگ میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خود کار ڈرونز شامل کرلیے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پاک بحریہ کے حوالےسے خبر دی ہے کہ پاک  بحریہ کے فضائی ونگ میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خود کار ڈرونز کی شمولیت ہوئی ہے، جس کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا اور اس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف تھے، جب کہ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ایوی ایٹرز اور متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نیول ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس بحری آپریشنز کی صلاحیت رکھنے والے ائیر کرافٹ کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا، کارگو اور تربیتی مقاصد کے لیے نیو ل فلیٹ میں شامل کیے جانے والے دوسرے جہاز سے اسپیشل فورسز کے آپریشنز میں بھی مزید وسعت اور بہتری آئے گی، آئندہ منصوبوں میں میری ٹائم آپریشنز کو مزید فعال بنانے کے لیے جنگی صلاحیتوں کے حامل خود کار ڈرونز کا حصول بھی شامل ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ لیونا این جی خود کار ڈرون سسٹمز کا حصول میری ٹائم آپریشنز بالخصوص کریکس ایریا میں ساحلی پٹی کے ساتھ پاک بحریہ کی انٹیلی جنس، نگرانی اور خفیہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں گرانقدر اضافے کا باعث بنے گا، مجھے خوشی ہے کہ بحری فوج نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، افسران اور جوان اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری