کراچی میں شیطان بزرگ امریکا کے خلاف مظاہرے+تصاویر، ویڈیو


کراچی میں شیطان بزرگ امریکا کے خلاف مظاہرے+تصاویر، ویڈیو

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے جنرل سلیمانی کے قتل کے خلاف ریلیاں نکالیں اور آمریکا مردہ باد کے نعرے لگائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کے ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر امریکا کے دہشت گردانہ اور وحشیانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی

 پاکستان میں مختلف شہروں خاص کر کراچی، لاہور، اسلام آباد، حیدرآباد اور گلگت سمیت درجنوں شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی اپیل پر ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت پر امریکہ کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کی.

 

 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظرعباس تقوی نے کہا کہ  اگر امریکا نے پاکستانی سرزمین کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو سخت رد عمل دیں گے۔

مظاہرین نے امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعروں کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ عالمی استعمار خوفزدہ ہوکر حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے، عالم اسلام کے دشمن امریکہ نے ظلم و جبر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا ہے حاج قاسم نے اپنی زندگی میں سامراجی طاقتوں کو ناکوں چنے چبوائے اور اْن کی شہادت اور اْن کا خون بھی سامراجی و صہیونی طاقتوں کو چین کی نیند نہیں سونے دیگا

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری