پاکستان بھر میں امریکا کے خلاف مظاہرے+ تصاویر۔ ویڈیو


پاکستان بھر میں امریکا کے خلاف مظاہرے+ تصاویر۔ ویڈیو

اسلامی جمہوریہ ایران کے القدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کے قتل کے خلاف پاکستان بھرمیں مظاہرے کئے گئے۔

 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شمالی صوبہ گلگت بلتستان سے صوبہ پنجاب کے شہرلاہور، راولپنڈی۔۔۔ صوبہ سندھ میں کراچی سمیت مختلف شہروں اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں امریکا مخالف مظاہرے کئے گئے۔

یاقت باغ راولپنڈی میں سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کیخلاف احتجاج ہوا جس میں مجلس وحدت المسلمین ، انجمن جانثاران اہلیبیت،  شیعہ علماء کونسل اور آئی ڈی سی پاکستان سمیت مقامی ماتمی تنظیموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ احتجاج کا انعقاد آئی ڈی سی پاکستان کیطرف سے کیا گیا تھا۔

احتجاج کے اجتماع  سےعلماء و دیگر ممتاز شخصیات نے خطاب کیا جن میں علامہ اکبر کاظمی، جامعہ الکوثر کے علامہ حسنین عباس، علامہ مرزا افتخار حسین، تطہیر عالم رضوی، جانثارانِ اہلیبیت کے زاہد جعفری، شمیم سید و دیگر شامل تھے۔

 

 

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری