پاکستان کے شمالی صوبہ گلگت بلتستان میں امریکا کے خلاف مظاہرے


پاکستان کے شمالی صوبہ گلگت بلتستان میں امریکا کے خلاف مظاہرے

پاکستان کے شمالی صوبے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں امریکا مخالف احتجاجی مظاہرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شمالی صوبہ گلگت بلتستان میں انتہائی سخت سردی کے باجود ہزاروں افراد نے شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے خلاف مظاہرے کئے۔

 گلگت میں احتجاجی ریلی جماعت خانہ بازارسے ہوتے ہوئے بینظیر شہید چوک کے مقام پرجلسے کی شکل اختیارکرگئی جہاں پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین عراق میں امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی پر حملہ کرکے اسلام ومسلمین کے خلاف خود میدان میں اترا ہے جس کا جواب دینا اب مسلمانوں پر واجب ہوگیا ہے۔

امریکا کی اس دہشت گردی کے خلاف ریلی میں شیعہ رہنماﺅں اور کارکنوں کے علاوہ اہل سنت برادران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قائدحزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن محمد شفیع، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید یعسوب دین، مسعود الرحمن جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران اور شہزاد احمد نے خطاب کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کو متحد ہوکر امریکا اور اسرائیل کیخلاف اعلان جہاد کرنا چاہئے۔ ادھر امریکی حملے کے خلاف گمبہ سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔

 مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے مالک اشتر چوک گمبہ سکردو میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فدا ذیشان اور دیگر نے کہاہےکہ قاسم سلیمانی پورے عالم اسلام کے اعظیم ہیرو تھے وہ اعراق میں داعش کے خلاف کامیابی کا استعارہ تھے ان کی اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف کارروائیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا دکھ اس بات پر ہوتا ہے کہ اسلامی ملک کے جری دلیر جنرل پر حملے پر حکومت پاکستان کا رویہ انتہائی مایوس کن رہا منظم سازش کے تحت دنیا بھر میں مسلمانوں کو چن چن کر مارا جارہاہے مگر آج بھی ہم فرقوں اور مسلکوں میں بٹے ہوئے ہیں ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے پر تلے ہیں جو لوگ نفاق پیدا کرنے پر تلے ہیں ان پر ہزار بار لعنت بھیجتے ہیں کوئی شک نہیں یہ لوگ یہود ونصارءکے ایجنٹ ہیں۔

مقریرین نے کہا کہ  وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک ہوجائیں ورنہ تاریخ میں ہمارا نام ونشان تک مٹ جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری