حیدرآباد سندھ میں شہید جنرل سلیمانی کے قتل کے خلاف احتجاج، امریکا مردہ باد کے نعرے+ ویڈیو


حیدرآباد سندھ میں شہید جنرل سلیمانی کے قتل کے خلاف احتجاج، امریکا مردہ باد کے نعرے+ ویڈیو

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہرحیدر آبادمیں شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں پرامریکی دہشت گردانہ حملے کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد سمیت صوبہ سندھ کے کئی شہروں میں میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہداء کی یاد میں ریلی نکالیاں گئیں۔

احتجاجی مظاہروں میں علمائے کرام،بوڑھے بچے جوانوں اور خواتین نے شرکت کی جسمیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سربراہ، مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان کے سرپرست حجۃالاسلام علامہ کرم علی حیدری المشہدی سمیت متعدد علمائے کرام نے امریکی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مظاہرین نے آمریکا و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کیے اور عالمی استمعاری طاقتوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری