پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید ہوگئے


پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید ہوگئے

مقامی ذرائع کا کہناہے کہ میانوالی ایئر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فضائیہ کےتربیتی طیارے FT-7 میں موجود دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمٰن شہید ہوئے ہیں۔

تربیتی جہاز میانوالی ایئر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے سے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد وہ میانوالی ایئر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ ہو گئیں ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری