قاسم سلیمانی نے ثابت کیا اہل ایمان کو جھکایا نہیں جا سکتا، رضی جعفر نقوی


قاسم سلیمانی نے ثابت کیا اہل ایمان کو جھکایا نہیں جا سکتا، رضی جعفر نقوی

ممتاز عالم سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ثابت کیا کہ اہل ایمان کو جھکایا نہیں جا سکتا۔

کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ، ایسی شہادت اہل ایمان کے دلوں کو روشن کر دیتی ہے

اجلاس سے ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی، علامہ شہنشاہ نقوی، مولانا محمد اقبال، سید باقر زیدی نے بھی خطاب کیا جبکہ عقیل انجم، فراست رضوی اور منظر نقوی نے منظوم خراج پیش کیا۔

علامہ سید باقر زیدی نے کہا کہ قاسم سلیمانی کے جذبے اور ان کی جدوجہد کو محض الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،شہادت ان کے نزدیک زندگی سے افضل تھی،شام اور یمن کے لئے ان کے کارنامے ناقابل فراموش ہیں۔

مولانا اقبال احمد نے کہا کہ قاسم سلیمانی صرف ایران کے دفاع کے لئے سرگرم نہیں تھے، وہ عالم اسلام کے دفاع میں فعال رہے،قاسم سلیمانی شہید ایسے مسلمان تھے جنہوں نے مشرق وسطیٰ کے تحفظ کے لئے بھی کام کیا،ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا کہ برادر اسلامی ملک پاکستان سے وحدت کی توقع ہے۔

بیرونی طاقتوں کی مداخلت خطہ کے ممالک کے مفادات کے خلاف ہے،ایران اپنے دشمنوں سے سخت انتقام لینے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران مناسب موقع پر امریکہ سے ردعمل کا اظہار کرے گا،انتقام لیں گے لیکن نئے تنازعات پیدا نہیں کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری