افغانستان؛ صوبہ ہرات میں امریکی ڈرون حملہ 100 افراد ہلاک یا زخمی


افغانستان؛ صوبہ ہرات میں امریکی ڈرون حملہ 100 افراد ہلاک یا زخمی

افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملوں میں 100 سے زائد افغان  شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق  افغانستان کی شہر ہرات میں امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر 4 فائر داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 35 طالبان اور 40 شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈرونز نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 زخمیوں کو حرات کے مقامی اسپتال لایا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری